اہم خبریں

روس میں بغاوت کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ماسکو(اے بی این نیوز)روس میں ویگنر کی مسلح بغاوت ناکام ہونے کے بعد ایشیا کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ یا۔روئٹرز کے مطابق اوپیک ممالک میں شامل یورپی ملک روس میں بغاوت کی صورتحال نے سیاسی عدم استحکام کے علاوہ تیل کی فراہمی پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 95 سینٹس یا ایک اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 74 اعشاریہ 80 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں