ماسکو(نیوزڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ قرآن پاک کو جلانے والے کو مسلم اکثریتی علاقوں میں قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو نذر آتش کرے گا، اسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں قید کی سخت سزا ہوگی۔اس بات کا اظہار انہوں نے روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین سے ملاقات کے دوران کیا۔واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ووقلگوگراڈ میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے جرم میں نکتیازوراویل کو گرفتارکیا گیا تھا۔















