اہم خبریں

لاپتہ آبدوز کی تلاش میں اہم پیش رفت ،امریکی کوسٹ گارڈ ز کو ملبہ مل گیا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)بحیر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کے ملبے کا سراغ مل گیا۔ ریسکیو ٹیم کو ایک لینڈنگ گیئر اور پچھلا کور ملا ہے .میٹرو یوکے کے مطابق یہ دعوی کیاجارہا ہے کہ یہ لینڈنگ گیئر اور کور لاپتہ ہونے والی آبدوز کا ہی ہے ۔ ٹائٹینک کے قریب سے ملنے والے ملبے کے بارے میں ماہرین کی یہ رائے ہے کہ یہ آبدوز ٹائٹن کا ہی ہے ۔آبدوز کی تلاش کے دوران ٹائی ٹینک کے قریب زیر سمندر سے یہ ملبہ ملا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش میں ملبہ دریافت ہوا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ماہرین روبوٹ سے ملبے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں اس حوالے سے باقاعدہ پریس کانفرنس کی جائے گی اور تفصیلات بتائی جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں