اہم خبریں

اٹلی میں سرکس کے دوران شیر کا مداری پر حملہ،شدیدزخمی حالت میں اسپتال منتقل

روم (نیوزڈیسک)اٹلی کے صوبے لیکچے میں سرکس کے دوران شیر نے مداری پر حملہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 31 سالہ آئیون اورفی پر ایک شیر نے پیچھے سے حملہ کیا جب وہ دوسرے شیر کو سرکس کی ہدایات دے رہا تھا۔شیر نے مداری کو ٹانگ سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کی کمر پر چھلانگ لگا کر گردن دبوچی۔آئیون کو اسپتال لے جایا گیا، اس کی گردن، ٹانگ اور بازو پر شدید زخم آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں