اہم خبریں

کشتی حادثہ پر غصے کا رخ انسانی سمگلرز کی جانب موڑا جائے، یونانی سیاستدان

ایتھنز(نیوزڈیسک)یونان کے سابق وزیر اعظم اور قدامت پرست پارٹی ’’نیو ڈیموکریسی ‘‘ کے رہنما کیریاکوس میٹسوٹاکس نے یونان میں کشتی حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی کارروائیوں پر تنقید کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے غصے کا رخ انسانی سمگلرز کی جانب موڑ دیں۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق سپارٹا کے قصبے میں بات کرتے ہوئے مٹسوٹاکس نے کہا کہ اپنے غصے کو سمگلروں کے خلاف پھیرنا چاہیے۔ یہ سمگلر ’’ انسانی گندکی‘‘ ہیں۔ واضح رہے کشتی بدھ 14 جون کو ڈوب گئی تھی۔مٹسوٹاکس نے کہا کچھ نام نہاد اتحاد کے داعی افراد انتہائی غیر منصفانہ طور پر اس وقت یہ کہ رہے ہیں کہ کوسٹ گارڈ نے اپنا کام نہیں کیا جب کوسٹ گارڈ کے اہلکار انسانی جانوں کو بچانے کے لیے خطرناک لہروں سے لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں