اہم خبریں

برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کی امیگریشن آفیسر بن کر کارروائی،105افراد گرفتار

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کی امیگریشن آفیسر بن کر کارروائی، غیرقانونی طور مقیم 105 غیر ملکی گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے ہوم آفس اہلکارروں کے ہمراہ لندن کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 105 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ، کریک ڈاؤن کے دوران تجارتی ،ریسٹورنٹس، کار واش، نیل بار کی دوکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ اس کارروائی کے دوران 43 سالہ برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک امیگریشن انفورسمنٹ افسر کے طور پر شامل رہے ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

متعلقہ خبریں