اہم خبریں

امریکی شہری نے 3 بیٹوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولی مار دی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی ریاست اوہائیو میں باپ نے اپنے 3 بیٹوں کو لائن میں کھڑا کر کے گولی مار کر قتل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی ماہ سے یہ واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 32 سالہ ملزم چیڈ ڈورمین کے خلاف مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔ مرنے والے بچوں کی عمر 3 ،4 اور 7 سال تھی۔ملزم کے ایک بچے نے پڑوس کے گھر میں بھاگنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن ملزم اسے ڈھونڈ کر لایا اور لائن میں کھڑا کر کے گولی مار دی۔فائرنگ سے بچوں کی ماں بھی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعے کے بعد والد اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جہاں حکام کے سامنے اس نے اعتراف کیا کہ بچوں کو صحن میں کھڑا کر کے ان پر فائرنگ کی اور کہا کہ وہ کئی مہینوں سے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔اس قتل کے پیچھے اصلی وجہ کا ابھی فی الحال پتا نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں