اہم خبریں

سمندری طوفان بپر جوائے بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )سمندری طوفان بپر جوائے بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا،بھارتی گجرات میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں ،موسلا دھار بارش ،کیٹی بندرپربھی اثرات،بپرجوائے کراچی سے دورہو تا جارہا ہے،فاصلہ بڑھ کر245کلومیٹرہوگیا،ٹھٹہ سے طوفان 210 کلومیٹردور ی پر ہے ،کیٹی بندرسے بھی فاصلہ بڑھ کر145کلومیٹرہوگیا،،طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ لہروں کی اونچائی 30 فٹ ہے ،سجاول کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ،،منوڑہ جانے والا زمینی راستہ بند، ہاکس بے میں سمندر کاپانی سڑکوں پرآگیا،،بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی ہائی الرٹ جاری،،دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں