ریاض(نیوزڈیسک ) سعودی عرب میں گلوبل میڈیا گروپ کی جانب سے بی ٹی ایکس ٹاپ ایوارڈ شو منعقد کیا گیاجس میں سعودی کاروباری شخصیات سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شخصیات بھی شریک تھیں ، ریاض میں بی ٹی ایکس ٹاپ ایوارڈ شو میں مختلف کمپنیوں کے 24 سی ای اوز نے شرکت کی جہاں شرکاءکا کہنا تھا کہ سعودی عرب مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے دنیا بھر میں سعودی عرب تیزی سے ترقی پانے والی معیشت بن چکا ہے اور ملکی و غیر ملکی کمپنیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں Cynosure worldwide کمپنی کے جواد خان کو 2023 کا بیسٹ سی او ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پڑھے لکھے افراد کے لئے سعودی عرب میں کامیابی کے بے شمار مواقعے ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا اور اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاکر ملکی خدمت کا فریضہ انجام دینے سمیت اسکا نام بھی روشن ہوگا۔















