اہم خبریں

برطانیہ میں بارش کی وارننگ جاری، درجنوں پروازیں منسوخ

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں بارش اور گرج چمک کی وارننگ کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے سبب بجلی کی فراہمی منطقع ہونے اور سیلاب کا خطرہ ہے۔ بارش اور گرج چمک کے سبب ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ آج بھی ہیتھرو اور گیٹ وک سے درجنوں پروازوں کو روک دیا گیا۔ برطانیہ بھر میں گرم موسم رواں ہفتہ بھی برقرار رہے گا۔ گرم موسم سے متعلق ملک بھر میں تین یلو وارننگ جاری کی گئیں۔ ماحولیاتی ایجنسی نے مڈلینڈز کیلئے سیلاب کی 14 وارننگ جاری کردیں۔

متعلقہ خبریں