اہم خبریں

بورس جانسن نے پارلیمنٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

لندن( نیوز ڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی دیدیا۔استعفیٰ کی وجہ کورونا وبا ءکے دوران سرکاری رہائش گاہ میں پارٹی پر تنازعہ نکلا، سابق برطانوی وزیراعظم نے استعفیٰ کا فیصلہ پارٹی گیٹ رپورٹ کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویلجز کمیٹی کی رپورٹ کو گمراہ کن قراردے کر کمیٹی کو کنگروکورٹ سے تشبیہ دیدی انہوں نے کہا کہ یہ سب مجھے سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ بورس جانسن نے وزیراعظم رشی سونک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،واضح رہے کہ انہوںپارلیمنٹ رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے پارٹی کا نہیں۔

متعلقہ خبریں