اہم خبریں

کینیڈا کے جنگلات میں شدید آتشزدگی ، امریکہ میں بھی فضائی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے امریکہ میں بھی فضائی آلودگی کا خطرہ ۔تفصیلات کے مطابق اب تک 65 لاکھ ایکڑ جنگلات کا رقبہ جل چکا ہے ،ابھی بھی 250 مقامات پر لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ اس قدر بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے امریکہ میں بھی فضائی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 کروڑ سے زائد امریکی پہلے ہی آلودگی سے متاثر ہیں۔

متعلقہ خبریں