ٹیکساس ( اے بی این نیوز )امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں موسلادھار بارش اور تباہ کن سیلاب سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں، محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ،، امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے پین ہینڈل میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، سیلابی ریلے سے ہائی وے پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ریلے کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ حکام نے علاقہ مکینوں کو ہدایت کی ہے وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں















