کراچی(اے این نیوز)پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائرپورٹ پر روک لیا گیابی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل مذکورہ طیارے کو ائرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا ہے طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر چار ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے روکا گیاہے پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپبی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کے لئے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھاعدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ائرہورٹ پر کی گئی تھی سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھیچار ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا