نئی دہلی(اے بی این نیوز) بھارت میں لوک سبھا کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر ایک ایسا انوکھا واقعہ ہوا جس نے دنیا بھر کو حیران کر دیا،مودی جس کو بچر آف گجرات کہتے ہیں اس کی موجودگی میں سورہ رحمٰن تلاوت کی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عظیم الشان عمارت کا افتتاح کیا،اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک قاری صاحب کو مدعو کیا گیا اور انھوں نے سورہ رحمن کی تلاوت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے،سورہ رحمن کی تلاوت سنتے رہے۔اکثر مسلم ارکان اسمبلی نے سورہ رحمنٰ کی تلاوت کو سراہا۔















