اہم خبریں

بھارتی پارلیمنٹ سور ہ رحمن کی تلاوت سے گونج اٹھی

نئی دہلی(ے بی این نیوز)بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سورہ الرحمٰن کی تلاوت سے پارلیمنٹ گونج اٹھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عظیم الشان عمارت کا افتتاح کردیا۔پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک قاری صاحب کو مدعو کیا گیا اور انھوں نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتے رہے۔اکثر مسلم ارکان اسمبلی نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کو سراہا تاہم کچھ مسلم رہنماؤں نے وزیرِ اعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے تعصبانہ اور امتیازی سلوک کو چھپانے کیلئے ایسا کیا۔ اس موقع پر مودی نے ہندوؤں کی رسومات ادا کیں اور پنڈتوں نے بھجن بھی گائے،

متعلقہ خبریں