اہم خبریں

پوری دنیا گھومنے کا ارادہ رکھنے والی 26سالہ آسٹریلوی لڑکی کااچانک انتقال

کینبرا(نیوزڈیسک)والدین کے ساتھ رات کا کھانا کھاتے ہوئے اچانک انتقال کر جانے والی 26 سالہ آسٹریلوی لڑکی کی موت کی وجہ سامنے آ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ڈوکاٹیل اپنے والدین کے ساتھ رات کا کھانا کھا رہی تھیں اور تاش کھیل رہی تھی کہ اچانک اس کی موت واقع ہو گئی۔دانی ڈوکاٹیل پوری دنیا گھومنے کا ارادہ رکھتی تھیں، رواں ماہ 21 مئی کی رات 10 بجے ڈوکاٹیل والدین کے ساتھ کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنےکے سبب انتقال کر گئی تھی۔ ڈوکاٹیل کی حال ہی میں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس کی سرجری کے بعد وہ صحت یاب ہو رہی تھی۔

متعلقہ خبریں