اہم خبریں

ایران بین الاقوامی معائنہ کاروں سے نئی جوہری سرگرمی میں تعاون کریگا، سربراہ نیوکلیئر پروگرام

تہران(نیوزڈیسک)ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی نے وعدہ کیا ہے کہ تہران بین الاقوامی معائنہ کاروں کے ساتھ کسی بھی نئی سرگرمی میں تعاون کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تہران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ کام کرنے کیلئے رضامند ہے۔انہوںنے کہا کہ ایران آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے تحت کام کر رہا ہے اور جب بھی نئی سرگرمیاں شروع کرے گا تو آئی اے ای اے کے ساتھ رابطہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں