اہم خبریں

چینی صدر شی جن پنگ کا وسط ایشیا کیلئے جامع منصوبے کا اعلان

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ نے وسط ایشیا کی ترقی کیلئے جامع منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چین دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدوں اور بین السرحد مال برداری حجم کو بڑھا سکتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں جاری چین،وسطی ایشیا سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مربوط کرنے کیلئے تیار ہے،انہوںنے کہا کہ چین وسط ایشیائی ریاستوں کو ان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکیورٹی اور دفاعی صلاحیت کی تعمیرات میں مدد فراہم کرسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ چین دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدوں اور بین السرحد مال برداری حجم کو بڑھا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ وسط ایشیا کی ترقی اور تعاون کیلئے چین 3.8 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔انہوں نے چین اور وسطی ایشیا کو اپنی تیل اور گیس کی تجارت بڑھانے، تمام صنعتوں میں توانائی تعاون بڑھانے کا بھی کہا۔انہوں نے کہاکہ چین بحیرہ قزوین میں بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی حمایت کرتا ہے اور چین اور یورپ کے درمیان ٹرین سروسز کیلئے بھی ٹرانسپورٹ مراکز کی تعمیر کو مستحکم کرے گا۔

متعلقہ خبریں