اہم خبریں

شامی صدر بشار الاسد سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)جمعہ کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے،شام کے صدر بشار الاسد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد جمعہ کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جب شام کو رواں ماہ 11 سال بعد علاقائی تنظیم میں بحال کیا گیا تھا۔الجزیرہ کے مطابق الاسد اور اس کی حکومت کو 2011 میں حزب اختلاف کے مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں شام میں تباہ کن جنگ کی وجہ سے دور کردیا گیا تھا۔لیکن شامی صدر کی سعودی عرب میں آمد عرب ریاستوں کی اکثریت کی جانب سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی تازہ ترین مثال ہے۔میزبان ملک پہلے مسلح اپوزیشن گروپوں کا اہم حمایتی تھا جو شام کی جنگ کے دوران الاسد کا تختہ الٹنا چاہتے تھے۔تاہم حالیہ مہینوں میں ریاض نے تنازعے کو ختم کرنے کے لیے بات چیت پر زور دیا ہے، جس میں 5 لاکھ افراد ہلاک اور شام کی جنگ سے پہلے کی آبادی کا نصف بے گھر ہو چکے ہیں۔بشار الاسد کی فوجوں نے شام کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اہم اتحادی روس اور ایران کی بدولت جنہوں نے طاقت کے توازن کو حق میں کرنے میں مدد کی۔

متعلقہ خبریں