انقرہ(نیوزڈیسک)ترک الیکشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےلیےدوبارہ ووٹنگ ہوگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاری ایک بیان میں ترجمان ترک الیکشن بورڈ نے بتایاکہ کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکااس لئے ملک میں صدارتی انتخابات کےلیےدوبارہ ووٹنگ 28مئی کو ہوگی،ترجمان ترک الیکشن بورڈ کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے 35 ہزار ووٹ ابھی گننے باقی ہیں،بیان کے مطابق صدر اردوان نے 49.51 فیصد جبکہ ان کے حریف کمال کلیچدار اوگلو نے 44.88 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔















