اہم خبریں

دبئی میں تارکین وطن کیلئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا سنہری موقع

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے شہریوں کو دبئی میں لائسنس بنوانے کا ’’سنہری موقع‘‘ دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایاکہ جن ڈرائیورز کو اب تک اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر مقامی لائسنس حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا تھا اب انہیں یہ موقع دیا جارہا ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ ایسے تمام ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز اس موقع کو دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے سنہری موقع سمجھیں۔انتظامیہ کے مطابق نئی سہولت صرف چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے ہے۔

متعلقہ خبریں