اہم خبریں

ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-21 گر کر تباہ

راجستھان (اے بی این نیوز)ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-21 گر کر تباہ ،بھارتی فضائیہ کی حالتِ زار دنیا پر عیاں،بھارتی افواج میں فضائی حادثات روزمرہ کا معمول بن گیا، لڑاکا طیارہ پرواز کے دوران ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا، اس حادثہ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے،بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-21 معمول کی تربیتی پرواز پر تھا،جولائی 2022 میں بھی لڑاکا طیارہ مگ-21 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے2021 کے دوران بھی بھارتی فضائیہ کے پانچ مِگ 21 طیارے حادثہ کا شکا ر ہوئے2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ بھارت MIG-21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں گنوا چکا ہےاب تک 873 جہازوں کے بیڑے میں سے483 حادثات کا شکار ہو چکےگذشتہ چند دہائیوں میں ہونے والے متعدد حادثات کے سبب ان طیاروں کو ان کے خراب حفاظتی ریکارڈ کی وجہ سے ‘’اُڑتے تابوت‘’ کا نام دیا گیاماضی میں بھی بھارتی افواج کے بے شمار طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں