اہم خبریں

سعودی عرب، منشیات فروخت کرنے کے جرم میں 6 پاکستانی گرفتار

جدہ(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں سیکورٹی حکام نے 6 پاکستانیوں کو منشیات فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی نارکوٹکس فورس نے جدہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 پاکستانیوں کو منشیات فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔سعودی انسداد منشیات حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 پاکستانی آئس ڈرگز کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ گرفتار افراد سے آئس اور نقدی برآمد کی گئی۔

متعلقہ خبریں