ٹوکیو (نیوزڈیسک)جاپان کے لگژری آئس کریم برانڈ سلیٹو نے حال ہی میں دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا نیا گنیز ریکارڈ قائم کر دیا، اس کی قیمت 8 لاکھ 80 ہزار جاپانی ین (6 ہزار 700 امریکی ڈالرز کے مساوی) فی پورشن ہے۔اس حوالے سے 25 اپریل کو گینز ورلڈ ریکارڈز نے سلیٹو برانڈ کی نئی پروٹین سے بھرپور آئس کریم بیاکوئیا کو دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔















