اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری سے بھارتی ہم منصب جے شنکر کا مصافحہ،خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ کیا

گووا(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھارتی ہم نصب جے شنکر نے عشائیے کے دوران مصافحہ کیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزارئے خارجہ کونسل کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو کے پہنچنے پر جے شنکر نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر ان سے ہاتھ ملایا۔دونوں وزرائے خارجہ نے مصافحہ کے دوران خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور روسی وزیر خارجہ باہمی ملاقات کے باعث عشائیہ میں تاخیر سے پہنچے۔

متعلقہ خبریں