انقرہ(نیوزڈیسک)ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اورابن سینا انسٹیٹیوٹ کی طرف سے لاہور میں ابن سینا یونیورسٹی کے قیام اورصحت کےشعبہ میں مختلف منصوبوں کو شروع کرنے کےفیصلہ کاخیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی محبت لازوال ہے،پاکستان اورترکیہ کےعوام دوستی اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے،تعلیم اورصحت کے شعبہ میں یہ مجوزہ منصوبے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ہوں گے، وہ یہاں سفارتخانہ میں ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اورابن سینا انسٹی ٹیوٹ کے صدرڈاکٹر کمال ایدن سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔ڈاکٹر کمال ایدن نے اپنے ڈی ایٹ ممالک کے وفد کے ہمراہ پاکستانی سفیر کو ڈاکٹریوسف جنیدکےسامنےپاکستانی ایمبیسی میں اپنےتعلیم اورصحت کےمجوزہ منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی ایٹ ممالک ہیلتھ فورم کےوائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر شوکت جواز، ڈی ایٹ ممالک تعلیم کی ایجوکیشن کوآرڈینیٹر نور ،خدیجہ،سندس تیکن ترکیہ کی میونسپلٹیز کےکوآرڈینیٹر ابراہیم دیمر۔ٹیوٹاپ کےصدرفکرت یلدز، کستومونو فاؤنڈیشن کےصدر ایکریم اے،ورلڈ ایجنگ کوارڈینیٹر سیچم ائدن،انقرہ ورلڈ ہیلتھ کےکوآرڈینیٹر حامدی سیگل ڈی8کی ہیومن رائٹس فورم کی ہیڈ نور حنیف،ڈی 8 ویمن فورم کی ہیڈحریت ارسوی، ڈی 8 نرسنگ فورم کی ہیڈ سندس تیکن اورڈی ایٹ ممالک میڈیا فورم کی میڈیا کوآرڈینیٹراور پاک ترک یکجہتی کونسل ویمن ونگ کی صدر شبانہ ایاز شامل تھے۔پاکستانی سفیرڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کے ڈاکٹر کمال ایدن کے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروگرام کو سراہتے ہوئے مختلف تجاویز اور آراء بھی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں آئینی ترمیم کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبے وفاق سےصوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں اس بناپروفاق کی سطح پربات کرنے کی بجائے اگر صوبائی اداروں کو ساتھ ملایا جائے توبہتر نتائج حاصل ہوں گے۔پاکستانی سفیرنے یہ تجویز بھی دی کہ سب سے پہلے ترکیہ حکومت کے تعاون سے ایک جیریاٹک انسٹیٹیوٹ لاہور میں قائم کیا جائےیا پاکستان کے بڑے تعلیمی اداروں آغاخان یونیورسٹی،لاہور ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد ایگریکلچر یونیورسٹی ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی وغیرہ میں جیریاٹرکس اور جیرونٹو لوجیکل نرسنگ برانچ قائم کی جائے اور آپریشنل لیول پر کام کیا جائے تو اسکے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ڈاکٹر جنید یوسف نےکہا کہ ہرصوبہ کااپنا صحت و تعلیم کاپروگرام ہےان منصوبوں کےلیےصوبائی وزرائے اعلیٰ اور صوبوں کے تعلیم اور صحت کی وزارتوں سے ہرممکن تعاون کے حصول کےلیے وہ مکمل تعاون کریں گے۔ملاقات میں ڈاکٹر ایدن نے17 اگست سے 23 اگست 2023 کے دوران ابن سینا انسٹیٹیوٹ کستو مونو اورسلک روڈ کے تحت ہونےوالے سائنس فیسٹیول میں ڈاکٹر یوسف جنید کو بطور مہمان خصوصی اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ اور ورلڈ ایجنگ کونسل لائف ٹائم ہیلتھ اینڈ ہیومن رائٹس سفیر کے طور پر شرکت کی دعوت دی جسے انھوں شکریہ ادا کرتے ہوئے قبول کرلیا۔ملاقات میں پاک ترکیہ یکجہتی فورم ویمن ونگ کی صدرشبانہ ایاز نے بھی اس ضمن میں اپنی تنظیم کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔















