اہم خبریں

عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں، سعودی وزارت صحت کی اپیل

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی وزارت صحت نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے۔ اجازت نامے کے لیے حفاظتی ٹیکے اور ویکسی نیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے۔بیان کے مطابق حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10دن پہلے لگوانا لازمی ہے۔

متعلقہ خبریں