اہم خبریں

عمران خان سے ڈیل مشکل، شہباز سے آسان ہے، امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے متعلق گفتگو کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان سے ڈیل کرنا مشکل اور شہباز شریف سے ڈیل کرنا آسان ہوسکتا ہے، مگر امریکا کو قلیل المدتی دو طرفہ مفادات کے بجائے قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں حال ہی میں ہونے والے واقعات پر بات کرنا چاہتا ہوں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں پرو امریکن لیڈرز کو ترجیح دینی چاہیے۔بریڈ شرمین نے کہا کہ مگر میں سمجھتا ہوں کہ امریکا کی وابستگی قانون کی حکمرانی اور جمہوریت سے ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں