جدہ (نیوزڈیسک)سوڈان سے ایک ہزار 866 افراد کو لے کر بحری جہاز جدہ پہنچ گیا، جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ہفتہ کوجاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مملکت غیرملکی باشندوں کو وطن واپسی میں ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔بیان کے مطابق سوڈان سے اب تک 96 ممالک کے 4 ہزار 738 افراد کا انخلا کراچکے ہیں۔واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان 15اپریل سے جاری کشیدگی میں اب تک 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔















