ماسکو(نیوزڈیسک)روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس میں قید امریکی صحافی سے ملاقات کی امریکاکی درخواست مسترد کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی صحافی ایون گرشکووچ سے11 مئی کو ملاقات کی درخواست دی گئی تھی۔ بیان میں کہاگیاکہ امریکی سفارتخانے کی درخواست جوابی کارروائی کے طور پر مسترد کی گئی ہے۔روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہاکہ امریکا نے روسی وزیر خارجہ کے صحافی پول کے نمائندوں کو ویزے نہیں دیے تھے۔ واضح رہے کہ روس نےامریکی صحافی ایون گرشکووچ کو گزشتہ ماہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔















