ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب، ترکی، عراق، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ریاستوں، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان ،ایران، اومان، بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، عید کل منائی جائے گی۔















