اہم خبریں

مفت آٹا اسکیم کو متنازع بنایا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو غم ہے کہ وزیراعظم غریبوں کو مفت آٹا کیوں دے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بھی پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کا آٹا اور چینی لوٹنے والے مفت آٹا اسکیم کو متنازع بنارہے ہیں، پنجاب کے عوام کو مفت آٹا ملے تو انہیں تکلیف ہوجاتی ہے، یہ عوامی منصوبوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ چار سال پہلے کیڑے والی گندم عمران خان نے منگوائی ہوگی، انھیں غم ہے کہ وزیراعظم غریبوں کو مفت آٹا کیوں دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی ترقی اور مہنگائی کم کرنے کا سوچتے ہیں، انھوں نے ترقی کے بند تمام منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا، سیاسی یتیم تمام سازشیں ناکام ہونے کے بعد عوام کے مفت آٹے کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں