اہم خبریں

ملک کو تم جیسے فتنے سے نجات دلا ئیں گے ، عمران خان کا ہر سہولت کار ،قوم کا مجرم ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنماء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو تم جیسے فتنے سے نجات دلا کر دم لیں گے، عمران صاحب کی سہولت کاری آخری دموں پہ ہے، تم ماضی کا حصہ ہوتے جا رہے ہو، اس فتنے کا ہر سہولت کار ،قوم کا مجرم ہے۔ آج وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب سہولت کاری آخری دموں پہ ہے، تم ماضی کا حصہ ہوتے جا رہے ہو،سہولت کاروں کے کہنے پہ آئین توڑا ، پھر کہتے ہو محسن نقوی نے میری حکومت کیخلاف عالمی سا سازش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکاہے، 90 روز میں کرپشن بھی ختم ہونی تھی100 دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک ہونی تھی اور ایک کروڑ نوکری بھی ملنی تھیں،تم فارن فنڈنگ اور گھڑی چوری کی وجہ سے نااہل ہوگے، ملک کو تم جیسے فتنے سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں معاشی و آئینی بحران کا ذمہ دار ہے جو بھی اِس فتنہ کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے۔

متعلقہ خبریں