اسلام آباد(اے بی این نیوز )حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹوریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے، حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔















