راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ایران سے پاکستانی سرحد پردہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔ہفتہ کو ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایاکہ کہ ایران سے پاکستانی سرحد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکی ٹیم کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک شہیراحمد، لانس نائیک محمداصغر، سپاہی عرفان اور سپائی عبدالرشید شامل ہیں۔















