اہم خبریں

اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کمی کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 45 روپے فی کلو کم کردی۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکاآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.7 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کردیا گیا جس کے بعد فی کلو ایل پی جی 48 روپے 80 پیسے سستی ہوگئی اور ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 229 روپے مقرر کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214 روپے کی کمی ، کمرشل سلنڈر کی قیمت 10397 روپے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے آئندہ ماہ کیلئے ہوگا۔

متعلقہ خبریں