اسلام آباد(اے بی این نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن التواء کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کر لی جس پر بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔آج سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اس کیس میں جو بھی بنچ ہو، ایسا فیصلہ آئے جو سب کو قبول ہو۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ ہمارے ادارے پر رحم کرے، میں اور میرے تمام ساتھی ججز آئین کے پابند ہیں۔چیف جسٹس نے جسٹس مندوخیل کو بات کرنے سے روک دیا۔















