اہم خبریں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے زیادہ ہوگئی، عرب میڈیا

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے بڑھ گئیں۔انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات 29 ہزار 605 ہوگئیں۔ عرب میڈیا نے مزید رپورٹ کیا کہ پڑوسی ملک شام میں زلزلے سے اموات 4 ہزار 5 سو ہوگئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 80 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس تباہ کن زلزلے سے 10 لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں