ریاض(نیوز ڈیسک)کابل میں سیکیورٹی خدشات ،سعودی سفارتخانہ بند کردیا گیا ۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کابل میں سعودی سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا،سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کا خطرہ تھا،داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی ، سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو فوری طور پر اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔















