اہم خبریں

امریکہ ، چین میں کشیدگی، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا دورہ بیجنگ ملتوی

نیویارک(نیوزڈیسک)چین کا امریکی فضا میں غبارے نے امریکہ میں ہلچل مچادی ۔ جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنی روانگی سے محض چند گھنٹے قبل اس وقت چین کا دورہ ملتوی کر دیا جب امریکی فضائی حدود میں انتہائی بلندی پر ایک چینی جاسوس غبارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔امریکی حکام نے دورہ ملتوی کئے جانے کے پس منظر سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلنکن نہیں چاہتے تھے کہ یہ واقعہ بات چیت پر حاوی ہو۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔چینی ترجمان نے کہا کہ یہ اپنے طے شدہ راستے سے بھٹک جانے والی airship تھی جو بنیادی طور پر موسم سے متعلق تحقیق کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کو اس غبارے کے امریکی فضائی حدود میں غیر ارادی داخلے پر افسوس ہے اور وہ اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔

امریکی دفاعی عہدہ داروں کو بدھ کے روز شمال مغربی ریاست مونٹانا کے اوپر سے غبارہ دکھائی دیا تھا، جہاں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ اور دیکھ بھال کرنے والے ایئر فورس کے تین مراکز میں سےایک واقع ہے۔فضا میں غبارے کی آمد سے مونٹانا کے بلنگز ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے روک دیا گیا اور غبارے کا کھوج لگانے کے لیے امریکی جیٹ طیارے فضا میں بلند ہو گئے۔

پنٹاگان کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے اس معاملے پر ایک مختصر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ غبارہ فی الحال تجارتی ہوائی ٹریفک سے کافی اونچائی پر سفر کر رہا ہے اور اس سے زمین پر موجود لوگوں کو فوجی یا جسمانی خطرہ نہیں ہے۔ایک سینئر امریکی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ غبارے کو جاسوسی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور وہ معلومات اکھٹی کرنے کے لیے اس غبارے کو واضح طور پر حساس مقامات پر اڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سوویت یونین دونوں نے سرد جنگ کے دوران اسی طرح کے جاسوس غبارے استعمال کیے تھے۔خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو فیس بک کی زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے عوام تک ایسی معلومات پہنچائے گی جس سے وہ لا علم ہیں۔جاسوس غبارے عام طور پر 80 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں، جو کمرشل اور فوجی طیاروں کی پرواز سے کہیں زیادہ بلندی ہے۔

متعلقہ خبریں