اہم خبریں

بھارت میں گرم راڈ سے نمونیہ کے علاج کی کوشش، نوزائیدہ بچی ہلاک

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں نمونیہ کی شکار تین ماہ کی نوزائیدہ بچی کو علاج کیلئے گرم راڈ لگائی گئی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول میں بچی کو نمونیہ کے باعث میڈیکل کالج لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔حکام نے بتایا کہ بچی کو دفنا دیا گیا تھا لیکن پوسٹمارٹم کیلئے قبر کشائی کی گئی۔ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ حکام اسپتال پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ 15 دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔ضلع شاہدول کے کلکٹر نے بتایا کہ بچی کے نمونیے کا علاج نہیں کیا گیا جس سے اس کی صحت بگڑتی رہی۔بچی کی ماں نے اسے 51 بار گرم راڈ لگا کر نمونیہ کے علاج کی کوشش کی، طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال میں داخل کروا گیا۔

متعلقہ خبریں