اہم خبریں

طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا

کابل(نیوزڈیسک) طالبان نے خواتین کے اسکول پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹی وی پر لائیو شو میں اپنی ڈگریاں پھاڑنے والے پروفیسر کو حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان اہلکاروں نے یونیورسٹی میں لڑکیوں کی تعلیم کے حامی پروفیسر مشال کو مارا پیٹا اور گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔یہ بات پروفیسر مشال کے معاون خصوصی فرید احمد فضلی نے میڈیا کو بتائی جس پر اے ایف پی نے طالبان نے رابطہ کیا جنھوں نے پروفیسر مشال کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم مارپیٹ کے الزام کو مسترد کردیا۔طالبان حکومت کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر عبدالحق حماد نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پروفیسر مشال کچھ عرصے سے نظام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں میں ملوث تھے اور اُن سے سیکیورٹی ایجنسیاں تفتیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں