اہم خبریں

امریکا میں جاسوس غبارے کے معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کا ردعمل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں چین کےمشتبہ جاسوس غبارے کی موجودگی کے معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ حقائق واضح ہونےتک قیاس آرائیاں مسئلے کےحل کے لیے سازگار نہیں، معاملے کی تصدیق کے بارے میں کام کر رہےہیں۔ترجمان کے مطابق امید ہے کہ دونوں فریق اس معاملے کو پرسکون انداز میں سنبھالیں گے، اس موقع پر امریکی سیکریٹری خارجہ کے دورہ چین سے متعلق کوئی بات نہیں کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں