اہم خبریں

امریکہ، چینی غباروں نے ہلچل مچادی، پنٹاگان نےفضا میں طیارے چھوڑ دیئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فضائی حدود میں چینی غباروں نے ہلچل مچادی، پنٹاگان نے پکڑنے کیلئے فضا میں طیارے بھیج دیئے،امریکہکی فضاؤں میں چین کے جاسوس غبارے کی نشاندہی پر محکمہ دفاع میں ہلچل مچ گئی ، پینٹاگون نے افراتفری میں اپنے جنگی طیارے فضا میں چھوڑ دیئے ۔

امریکی محکمہ دفاع نے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کا گرم ہوا کا غبارہ امریکا کے شمال مغربی علاقے میں اڑتا ہوا پایا گیا جہاں زیرزمین بنکروں میں اسٹرٹیجک میزائل رکھے گئے ہیں اورحساس فضائی اڈے موجود ہیں۔

امریکی دفاعی حکام کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیردفاع لائیڈ آسٹن اوردیگر فوجی حکام نے غبارے کو مار گرانے پر تبادلہ خیال کیا تاہم زمین پرموجود لوگوں کو نقصان سے بچانے کے لیے کارروائی نہیں کی گئی۔چین کے غبارے کی نشاندہی پرپینٹاگون نے جنگی طیارے اس علاقے میں بھیج دئیے جہاں غبارہ اڑتا ہوا پایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غبارہ دو روز قبل امریکی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔ اس کی پرواز سے واضح ہے کہ غبارے کو جاسوسی کی غرض سے بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں