اہم خبریں

بنگلہ دیش، ریاست مخالف سوسے زائد نیوز ویب سائٹس بند

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام میںبنگلا دیش میں 191 نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔بنگلا دیشی وزیراطلاعات کا کہناہے کہ ٹیلی کام ریگولیٹر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومینز بند کر دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو عوام کے ذہنوں میں الجھن پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔بنگلا دیش کے ’ڈیجیٹل سکیورٹی ایکٹ‘ کے تحت 2018 کے بعد سے اب تک سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں