اہم خبریں

روس نے یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری شروع کردی، بمباری بھی جاری

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری شروع کردی اور اس سلسلے میں مزید 5 لاکھ فوجی تیار کرلیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس یوکرین جنگ کو 344 روز ہوگئے۔ روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری جاری ہے۔ تازہ حملوں میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا گیا۔ دو شہری جان سے گئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔اس وقت مشرقی یوکرین پر قبضے کی لڑائی جاری ہے اور روسی فوجیں لائمن کے اسٹریٹیجک لاجسٹک مرکز کو قبضے میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب یوکرین نے خبردار کیا کہ روس 24 فروری کو ایک اور بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے جس کےلیے اس نے 5 لاکھ فوجیوں کو تیار کرلیا ہے۔ادھر اسپین نے یوکرین کو 6 لیپرٹ ٹینکس بھیجنے کا اعلان کیا تاہم برطانیہ نے کہا کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں۔امریکا نے بھی مزید دو بلین امریکی ڈالر کی فوجی امداد یوکرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس میں دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے راکٹس بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں