اہم خبریں

عراقی وزیراعظم نے گورنر سینٹرل بینک کو برطرف کردیا

بغداد(نیوزڈیسک)عراق کے وزیراعظم نے سینٹرل بینک کے گورنر کو عہدے سے برطرف کرکے سابق گورنر علی محسن العلق کو گورنر تعینات کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شیعہ السوڈانی نے گورنر سینٹرل بینک مصطفیٰ غالب مخیف کو پچھلے مہینے طلب کرکے ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔بین الاقوامی رقوم منتقلی کے مراحل میں سختی کے بعد عراق کی کرنسی دو مہینے سے گراوٹ کا شکار ہے۔حکومت نے ایک ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی رقم 1460 مقرر کی ہے لیکن کھلی منڈی میں ڈالر 1630 دینار کا فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں