اہم خبریں

چینی ارب پتی بزنس مین اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی ارب پتی اور چائنا ایور گرینڈے گروہ کے چیئرمین ہوئی کا یان اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ہوئی کا یان کبھی 42 ارب ڈالرز کے مالک تھے، تاہم اب ان کی دولت گھٹتے گھٹتے صرف 3 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔ انتہائی دولت مند اور چین کے بااثر بزنس مین ماضی میں اپنی بےپناہ دولت کے باعث ایشیا کے دوسرے متمول ترین شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ اب وہ صرف 3 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔ صرف ہوئی کا یان ہی بلکہ مزید پانچ دولت مند ترین افراد بھی 65 ارب ڈالرز کھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ خبریں