اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج رات اور11اگست کے دوران: شدید بارشوں کے باعث سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، حافظ آباد، مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
اتوار کے روز اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی /مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
اتوار کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی /بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (بوکرہ 113، سید پور، گولڑہ 65، زیروپوائنٹ 38، ایئر پورٹ 01)، راولپنڈی (کچہری 102، چکلالہ 64، شمس آباد 34)، نارووال 36، لاہور(سٹی27، ائیرپورٹ 23)، سیالکوٹ (سٹی)07، چکوال، مری 04، جہلم، منگلا، جھنگ 01، سندھ: تھرپارکر (ڈپلو 24، اسلام کوٹ 05)، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 10، بلوچستان: بارکھان 05، لسبیلہ 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46، دالبندین 45، چلاس اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوارکے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
اسکول کی چھٹیوں سے متعلق اہم اعلان